ْمسافروں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پرڈوپلیکیٹ ٹکٹ کی سہولت فراہم کرنی چاہیے ‘ خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 25 فروری 2017 20:38

ْمسافروں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پرڈوپلیکیٹ ٹکٹ کی سہولت فراہم کرنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) یہ دور جدت اور ٹیکنالوجی کا ہے ہمیں بھی اپنے مسافروں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پرڈوپلیکیٹ ٹکٹ کی سہولت فراہم کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے مسافروںکو ڈوپلیکٹ ٹکٹ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔افسران نے اس پرتحفظات کا اظہار کیا کہ ڈوپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراء سے اس کا غلط استعمال بڑھ سکتا ہے۔

اس پر وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک فول پروف نظام بناکر پیش کریں۔ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈٹیکنالوجی فہد رحمان اور چیف کمرشل منیجر وقار احمد شاہد نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو تفصیلی بریفنگ دی اورکئی آپشنز پیش کیے انہوں نے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جس میںوہ مسافر جن کے ٹکٹ گم ہوگئے ہوںان کو ڈوپلیکٹ ٹکٹ فراہم کیے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلویزنے ایئر لائنوں کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرزپرمسافروں کو سسٹم میں لایاجائے اور پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے ٹکٹ کی تصدیق کرواکر مسافروں کومتبادل ٹکٹ جاری کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی اس پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد کیاجائے۔ اجلاس میںممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرمقصود النبی، ڈائریکٹر جنرل فہد رحمان ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز قراة العین فاطمہ اور دیگر ریلوے حکام نے شرکت کی۔