Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگرکی ملاقات

توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے، توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں‘ شہباز شریف وزیر اعلی کی جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان میں بھی گفتگو، جرمن وفدکی جانب سے وزیر اعلی کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف

ہفتہ 25 فروری 2017 20:37

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائرانٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرنیڈمیزگر نے ملاقات کی ، جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان میں بھی گفتگو کی اور جرمن وفدنے وزیر اعلی کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی-وزیراعلی شہبازشریف نے جرمن وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے اور توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میںپہنچ چکے ہیں - انہوں نے کہاکہ حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے - توانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہاکہ بجلی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے رواں برس کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا -انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 3600میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں پر بھی دن رات کام ہورہاہی-پنجاب کے 17ہزار سکولوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر پر منتقل کیا جائے گا-جرمن وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر خوشی ہو گی- ایگزیکٹوڈائریکٹر ہائیڈرو پاور اینڈ واٹر ریسورسز ڈویژن لے مائر انٹرنیشنل برنارڈ سٹیبل کے علاوہ سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھی-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :