Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا عورت فائونڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگار احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

نگار احمد نے خواتین کے حقوق کے لئے بے پناہ کام کیا او ران کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا ‘شہبازشریف

ہفتہ 25 فروری 2017 20:37

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا عورت فائونڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگار احمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عورت فائونڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلی نے مرحومہ کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نگار احمد نے خواتین کے حقوق کے لئے بے پناہ کام کیا او ران کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :