مسلم لیگ( ن) کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیاراور برق رفتاری کے شاہکار ہیں ‘شہبازشریف

ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،یہ وعدوں کی تکمیل کا سال ہے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورفلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ

ہفتہ 25 فروری 2017 20:37

مسلم لیگ( ن) کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیاراور برق رفتاری کے شاہکار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورفلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

صوبے بھر میں مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیاراور برق رفتاری کے شاہکار ہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے عمل سے صوبے میں عوام کو بہترین سہولتیں ملیں گی اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے اوریہ سال وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے او رخدمت کا سفر جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ، صدر بینک آف دی پنجاب ، کمشنرلاہور ڈویڑن،میئر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔