وزیراعلیٰ پنجاب سے آسٹریا کی سفیرکی قیادت میں وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوںمیں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

آسٹریا کا پنجاب میں ہائیڈور پاور خصوصاً سمال ہائیڈرو منصوبوںاورویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھکی گیس پاور پلانٹ کی پہلی ٹربائن اگلے ماہ سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گی،پاکستان اور آسٹریا کو تجارتی، معاشی اورکاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ‘شہباز شریف آسٹریا کی سفیر کی وزیر اعلیٰ کو آسٹریا کے دورے کی وعوت، خواتین کی ترقی اورانہیں بااختیاربنانے کیلئے وزیراعلیٰ کی تعریف

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

وزیراعلیٰ پنجاب سے آسٹریا کی سفیرکی قیادت میں وفد کی ملاقات، دوطرفہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹا بلہا کی قیادت میںاعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوںمیں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریا کے وفد نے پنجاب میں ہائیڈور پاور پراجیکٹس خصوصاً سمال ہائیڈرو منصوبوںاورکوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آسٹریا کی سفیرنے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو آسٹریا کے دورے کی وعوت دی اور خواتین کی ترقی اورانہیں بااختیاربنانے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے شاندار اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورآسٹریا کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریا کو تجارتی، معاشی اورکاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے ہزاروں میگاواٹ منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ۔پنجاب سمیت پورے ملک میں توانائی کے منصوبے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور پنجاب میں کوئلے ،گیس ،سولراوردیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگاے جارہے ہیں ۔شیخوپورہ کے قریب بھکی گیس پاور پلانٹ کی پہلی ٹربائن اگلے ماہ سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سمال ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے بہت مواقع موجود ہیں۔ آسٹریا کی جانب سے سمال ہائیڈورپاور پراجیکٹس کیلئے سرمایہ کاری اورتعاون کا خیر مقدم کریں گے جبکہ کوڑا کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی آسٹریا کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چا ہتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں تعاون کوپائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی - کمیٹی سمال ہائیڈور پاور پراجیکٹس اور ویسٹ ٹوانرجی منصوبوں کے حوالے سے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گی۔ آسٹریا کی سفیرنے گزشتہ دنوںہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اورافسوس کا اظہار اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔آسٹریا کی سفیر نے کہا کہ آسٹریا کو ہائیڈور پاورسیکٹر میں بہت مہارت حاصل ہے ۔ پنجاب حکومت کے ساتھ سمال ہائیڈور پاور پراجیکٹس اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں میں تعاون کریں گے۔ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران،سیکرٹریز توانائی ،صنعت اورمنصوبہ بندی و ترقیات کے علاوہ اعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے ۔