خونی کھیل بسنت:گلےپرڈورپھرنے سےایک شخص شدیدزخمی،ہسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 19:49

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) : راولپنڈی میں خونی کھیل بسنت منانے والوں نے ایک شخص کوزخمی کردیا،گلے پرڈورپھرنے والےزخمی شخص کوبے نظیرہسپتال منتقل کردیاگیا۔ راولپنڈی میں رحیم آباد پل کے قریب گلے پرکیمیکل ڈور پھرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی وحیداقبال کو تشویشناک حالت میں بے نظیر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روزبھی راولپنڈی میں خونی کھیل بسنت کے دلدادہ لوگوں کے شوق کی بھینٹ چڑھ کرایک شخص قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیاتھا۔تاہم پولیس کی بسنت منانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :