شیروان پولیس نے 25تولہ طلائی زیورات کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) شیروان پولیس نے 25تولہ طلائی زیورات کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے عدالت سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل شیروان میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح نقاب پوشوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے تھے۔متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ شیروان میںنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔تھانہ شیروان کی تفتیشی ٹیم نے ڈکیتی میں ملوث کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاںعدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔دوران تفتیش ملزم سے ا ہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :