پانامہ چوروں کی جلد چھٹی ہونے والی ہے قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔ اعجازاحمدچوہدری

عابد شیر علی اورد یگر ن لیگ کے درباری تحریک انصاف پر بے بنیاد الزام تراشی کر کے نواز شریف کی کرپشن کو نہیں چھپا سکتیبیان

ہفتہ 25 فروری 2017 20:30

پانامہ چوروں کی جلد چھٹی ہونے والی ہے قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا شدت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وپنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، پانامہ چوروں کی جلد چھٹی ہونے والی ہے قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ چور شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے قوم کی تمام امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں ،انشاء اللہ بہت جلد کرپٹ ٹولے سے نجات کی قوم خوش خبری سنے گے، پاکستان سے کرپشن، استحصال کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی، وہ گذشتہ روزاین اے 127 سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں شبیرسیال ، مہر نعیم اللہ تاج، فیاض بھٹی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے مزیدکہاکہ نوازشریف اوران کے درباریوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،کرپشن کرنے والوں کواپنا انجام نظر آنا شرو ع ہو گیا ہے اسی لیے وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، عابد شیر علی اورد یگر ن لیگ کے درباری تحریک انصاف پر بے بنیاد الزام تراشی کر کے نواز شریف کی کرپشن کو نہیں چھپا سکتے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور انہوں نے اپنے سیاہ دور اقتدار میں اداروں کو تباہ اور لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا نواز حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتی تو آج ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کیا جائے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے دہشگردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن کا قیام نہیں ہو سکتا ۔