لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا وقت نہ بڑھانے پر امیدوار وکلاء کا احتجاج

ہفتہ 25 فروری 2017 20:25

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا وقت نہ بڑھانے پر امیدوار وکلاء کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا وقت نہ بڑھانے پر امیدوار وکلاء نے احتجاج کیا اسی دوران وکلاء کی الیکشن بورڈ کے ممبران سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

امیدوار وکلاء کا موقف تھا کہ ووٹر ابھی باہر کھڑے ہیں انہیں وٹ ڈالنے دیا جائے جبکہ الیکشن بورڈ کا کہنا تھا کہ کسی ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا مقررہ وقت پر پولنگ ختم کی گئی۔ (ایم خالد)