لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

ہفتہ 25 فروری 2017 20:18

لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی دو کمپنیاں ہائیکورٹ کی عمارت کے اطراف ارو داخلی راستوں پر تعینات تھیں ہائیکورٹ جانے والے تمام راستوں کی چاروں اطراف سے بیرئر اور کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا تھا اصل شناختی کارڈ ک بغیر وکلاء کو بھی ہائیکورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا چند وکلاء کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ وکلاء کو بھی کارڈ کی چیکنگ کے لئے کھڑا کیا گیا ہے ہائیکورٹ کے اردگرد امین وینس نے بھی ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔(ایم خالد)