وطن عزیز میںدہشت گردی کے خاتمے کے لئی-- "آپریشن ردالفساد " کا آغاز خوش آئند ہے، شہزادہ بٹ

وطن عزیز پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کریں گے، ارض وطن کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں مزارات اولیاء کے تحفظ کے لیے رینجرز کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے،اس سلسلہ میں کوئی دبائو برداشت نہ کیا جائے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 فروری 2017 20:18

وطن عزیز میںدہشت گردی کے خاتمے کے لئی-- "آپریشن ردالفساد " کا آغاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) وطن عزیز میںدہشت گردی کے خاتمے کے لئی-- "آپریشن ردالفساد " کا آغاز خوش آئند ہے۔ یہ وقت کی ضرورت اور پاک فوج کی وطن سے غیر متزلزل محبت کی عکاس ہے۔ اس آپریشن کے تحت ملک بھر میں بلا امتیاز کاروائی کے فیصلے کی بھرپور حمائت کرتے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد از حد ضروری ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے مخالفین دراصل وطن عزیر میں امن کے دشمن ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جو علی الاعلان نیشنل ایکشن پلان کی مخالفت کر رہے ہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کار اور ا ن کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔ وطن عزیز پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کریں گے ارض وطن کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ہم حکومت وقت اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزارات اولیاء کے تحفظ کے لیے رینجرز کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے اور اس سلسلہ میں کوئی دبائو برداشت نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر پنجاب شہزادہ بٹ نے لاہور ڈویژن کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں۔

اسلام اور پاکستا ن کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں، اس وقت پاکستان کو پر امن بنانے کے لیے پاک فوج ہی واحد امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاک وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے۔"شیران اسلام پاکستان " اسلام کی سربلندی ، جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے اور -- "آپریشن ردالفساد "میں افواج پاکستان کی ہر طرح کی مدد کیلئے سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلہ میں شیران اسلام نے ملک گیر"- -----پر امن پاکستان مہم" کا آغاز کیاہے جس کے پہلے مرحلے میں عظیم الشان "فداک یا رسول اللہ کانفرنس "کا انعقاد 15 مارچ 2017 کو شکرگڑھ میں کیا جا رہا ہے۔"فداک یا رسول اللہ کانفرنس " میں پاکستان بھر سے کارکنان، سول سوسائٹی، علماء و مشائخ، وکلاء، صحافی اور زندگی کے جملہ شعبہ جات کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :