طلبہ و طلبات کو دنیاوی تعلیم کیساتھ دینی تعلیم دلانے کی اشد ضرورت ہے، ابو مظہر

ہم نے اسکول میں عربی تعلیم کولازمی قرار دیا ہے تاکہ انہیں قرآن مجید کی تعلیمات حاصل کرنے میں مدد مل سکے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 20:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) طلبہ و طلبات کو دنیاوی تعلیم کیساتھ دینی تعلیم دلانے کی اشد ضرورت ہے اس سے طلبہ و طلبات کو نبی اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل درآمد کرنے کا بہترین موقعہ ملے گا ، ان خیالات کا اظہار الصفہ سندھ پبلک اسکول سکھر کے ابو مظہر اور ابو ظفر خان نے اسکول کے سالانہ نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پروفیسر شاہد احمد خان ، پروفیسر سعید اختر اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم سے دوری ک یباعث ہم لاتعداد مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں لادینی قوتیں ہمارے ملک میں دینی تعلیم کے فروغ میں سب سے زیادہ رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے ہم نے اسکول میں عربی تعلیم کولازمی قرار دیا ہے تاکہ انہیں قرآن مجید کی تعلیمات حاصل کرنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ الصفہ سندھ پبلک اسکول سکھر نے ایک کے قلیل عرصے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اسکول میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ طلبہ و طالبات کو نبی کریم ﷺ کی سنتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جا سکے فہیم القرآن کی تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے اسکول کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے اور آخر میں ابو مظہر ، ابو ظفر اور پروفیسر شاہد احمد خان نے اسکول میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا نتائج کا اعلان کیا اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :