ملکی حالات کے باعث عام شہری کو بھی سول ڈیفنس کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ارسلان اسلام شیخ

ہفتہ 25 فروری 2017 20:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات کے پیش نظر سول ڈیفنس کو فعال بنانے کے ساتھ عام شہری کو بھی سول ڈیفنس کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ نے سول ڈیفنس کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ملک کے اداروں کو فعال بنانے کے لئے جہدوجہد کی ہے اور ان کا یہ مشن بلاول بھٹو زرداری انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس غلام اکبر برڑو ، ڈپٹی چیف وارڈن چیف ڈاکٹر سعید اعوان سے اپنی رہائش گاہ سکھر ہائوس میں ملاقات کے موقع پر کیا ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ سابق چیف وارڈن اسلام الدین شیخ ، نور الدین شیخ کے دور مین سب سے زایدہ فعال رہی ہے اس دور میں سول ڈیفنس سکھر کا مقابلہ پورے پاکستان کا کوئی بھی ضلع نہیں کرسکتا ہے اب میری بھی کوشش ہے کہ بحیثیت چیف وارڈان اپنے والد اور چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کو فعال ادارہ بنائو گا یکم مارچ کو سول ڈیفنس کے عالمی دن کو بہترین انداز میں منایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :