لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کاسکیورٹی کے سخت انتظامات میں انعقاد

مال روڈ کی ایک طرف کو فیصل چوک سے استنبول چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا،وکلاء پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے پیدل ہائیکورٹ تک پہنچتے رہے

ہفتہ 25 فروری 2017 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان انتظامات کے تحت مال روڈ کی ایک طرف کو فیصل چوک سے استنبول چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔ سکیورٹی کے حوالے سے وکلاء کو گاڑیاں کھڑی کرنے کے لئے ریگل چوک تک پارکنگ قائم کی گئی تھی۔ جہاں وکلاء اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے پیدل ہائیکورٹ تک پہنچتے رہے۔ (قیوم زاہد)