لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات ،پولیس نے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پولیس نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقعہ پر دو مختلف مقامات سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تھانہ پرانی انار کلی کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جی پی او چوک سے حراست میں لئے جانیوالے دونوں مشکوک افراد میں ایوب اور علی کے نام سے افراد شامل ہیں جنہیں میڈیا کی گاڑیوں کے گرد چکر لگاتے ہوئے مشکوک حالت میں حراست میں لیا گیا جبکہ باقی دو حراست میں لئے گئے افراد کو جی پی او چوک سے مشکوک حالت میں پکڑا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ دونوں افراد اپنی شناخت کروانے میں ناکام رہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ ہال روڈ کی ایک دوکان میں کام کرتے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہال روڈ سے جی پی او چوک کیں آئے تو اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ واضح رہے کہ پہلے حراست میں لئے گئے دونوں افراد خود کو ننکانہ کے رہائشی بتاتے ہیں۔ (اے ملک)