Live Updates

لاہور:عوام افواہوں پر مبنی خبروں پر توجہ نہ دیںِ، محمد شہباز شریف

دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ اپنے آپ کو تیار رکھیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کے نام ٹویٹ

ہفتہ 25 فروری 2017 20:09

لاہور:عوام افواہوں پر مبنی خبروں پر توجہ نہ دیںِ، محمد شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کے نام اپنے ایک ٹویٹ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر مبنی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم حب الوطن اور بہادر ہے۔ وہ اس قسم کی افواہوں سے ڈرنے والی نہیں۔ لہٰذا عوام اس قسم کی خبروں سے محتاط رہتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ (قیوم زاہد)

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات