ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ایڈونچر ایج کلب کے باہمی اشتراک سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں زِپ لائننگ ایونٹ کا انعقاد

ہفتہ 25 فروری 2017 20:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ایڈونچر ایج کلب کے باہمی اشتراک سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں زِپ لائننگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ایڈونچر ایج کلب کے تعاون سے صوبہ میں ایڈونچر سپورٹس کے فروغ اور نوجوانوں کو ان کے شہر میں تفریحی سرگرمیاں میسر کرنے کیلئے دو روزہ زِپ لائننگ ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں نوجوانوں سمیت فیمیلز، بچوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہ ایونٹ صبح 10 بجے سے شام 5 تک جاری رہاجبکہ زِپ لائننگ آج بھی جاری رہے گی، ایونٹ کے پہلے روز مردو خواتین سمیت 100کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی ،نوجوانوں نے 40فٹ کی بلندی سے زِپ لائننگ کرتے ہوئے 10فٹ کی بلندی تک آئے اور اس دوران 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا، زیپ لائننگ کا تیسرا ایونٹ 4,5 مارچ کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگاایونٹ میں شرکت کیلئے اس نمبر 0333-9307384 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹورازم کارپوریشن اس سے قبل بھی صوبہ کے مختلف مقامات پر ایڈونچر سپورٹس اور سیاحت کے فروغ کیلئے کشتی رانی، پیراگلائیڈنگ اور دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد سیاحت اور ایڈونچر سپورٹس کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :