قوم نے اپنی نوجوان نسل سے بہت سی توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں، اقبال ظفر جھگڑا
ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ متوقع چیلنجوں کے حامل مستقبل میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہونے کے قابل بننے کیلئے اپنے آپ کو تیارکریں، گورنر خیبر پختونخوا
ہفتہ 25 فروری 2017 20:04
(جاری ہے)
جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالسلام نے ادارے کی خدمات اور کامیابیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے گورنراوردیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
گورنرنے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والدین اور اساتذہ نے انہیں ایک کامیاب زندگی گزارنے کے قابل بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ انتہائی خلوص کے ساتھ کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب جبکہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں جو مواقع اورچیلنجوں سے بھرپور ہے، ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ وہ جرائت کے ساتھ اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کا سامناکریں اور اپنے متعلقہ شعبوں میں اعلی ترین معیارکی مہارت حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ گو کہ کسی مرض کا علاج معالجہ کرنا انفرادی پہلونہیں ہوسکتا لیکن کسی مریض کی دیکھ بھال کرنالازماً ایک انفرادی پہلوہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لہذا ایک معالج اورمریض کے مابین بااعتماد تعلق بہت اہمیت کاحامل پہلوہے۔ گورنرنے کہاکہ چونکہ امراض کی تشخیص اورعلاج معالجہ باہم قریبی تعلق کاحامل پہلوہے لہذا ضرورت اس امرکی بھی ہے کہ معالجین اس ضمن میں بھی اپنے کردار کی ناگزیراہمیت کااحساس کریں۔ گورنرنے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات ، اساتذہ اوران کے والدین کومبارکباد دی اور مستقبل میں بھی اس نوع کی مزید کامیابیوں سے ہمکنارہونے کے سلسلے میں نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.