امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 25 فروری 2017 20:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ تیل کی ملکی پیداوار میں اضافے کے باعث اوپیک ملکوں کے معاہدے کے اثرات کم ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 44 سینٹ (0.8 فیصد) کم ہوکر 56.14 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودے 41 سینٹ گرنے کے بعد 54.04 ڈالر فی بیرل طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :