پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مقبوضہ کشمیر کے 2 نوجوانوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا

امن برج پر رقعت آمیز مناظر،دونوں ا طراف کے آرمی و سول حکام بھی موجود تھے

ہفتہ 25 فروری 2017 19:57

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے 2014ء میں آزاد کشمیر آنے والے مقبوضہ کشمیر کے دو نوجوانوں کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے دونوں اطراف کے حکام کی موجودگی میں تحفے ،مٹھائیوں کے ساتھ ورثاء کے حوالے کر دیا دونوں نوجوان اپنے ورثاء کو دیکھتے ہی گلے لگ کر خوشی سے آنسو بہاتے رہے اور حکومت پاکستان کا واپسی پر شکریہ ادا کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2014ء میں مقبوضہ کشمیر کے رہائشی 23سالہ بلال احمد ولد عبدالجبار ساکنہ گریز نے نیکرو سیکٹر اور 24سالہ ارباز یوسف ولد محمد یوسف ساکنہ کپواڑہ نے چہلانہ آٹھمقام سے غلطی کے ساتھ لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر آگئے تھے جنہیںہفتہ کے روز ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر نے کے بعد چکوٹھی اوڑی امن برج سے دونوں اطراف کے آرمی و سول حکام کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کیا گیا اس موقعہ پر دونوں نوجوانوں کو تحائف اور مٹھائی بھی دی گئی جسے وہ اپنے ساتھ مقبوضہ کشمیر لے گئے تین سالوں بعد دونوں نوجوانوں کی واپسی کے موقعہ پر وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے جیسے ہی بلال احمد نے اپنے بھائی محمد جاوید اور ارباز نے اپنے والد محمد یوسف کو امن برج پر دیکھا توخوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگا کر آنسو بہاتے اور حکومت پاکستان کا واپسی پر شکریہ ادا کرتے رہے

متعلقہ عنوان :