خواجہ سعد رفیق کی ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرزپر ریلوے مسافروں کو پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںمتبادل ٹکٹ کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

ہفتہ 25 فروری 2017 19:52

خواجہ سعد رفیق کی ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرزپر ریلوے مسافروں کو پیپرٹکٹ ..
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرز پر ریلوے مسافروں کو سسٹم میں لا نے اور پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںمتبادل ٹکٹ جاری کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، مسافروںکو ڈوپلیکٹ ٹکٹ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ دور جدت اور ٹیکنالوجی کا ہے ہمیں بھی اپنے مسافروں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پرڈوپلیکیٹ ٹکٹ کی سہولت فراہم کرنی چاہیے ۔

اجلاس میں ریلوے افسران نے اس امر پرتحفظات کا اظہار کیا کہ ڈوپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراء سے اس کا غلط استعمال بڑھ سکتا ہے لیکن وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک فول پروف نظام بناکر پیش کریں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈٹیکنالوجی فہد رحمان اور چیف کمرشل منیجر وقار احمد شاہد نے وفاقی وزیر کو بریفنگ میںکئی آپشنز پیش کیے، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جس میںوہ مسافر جن کے ٹکٹ گم ہوگئے ہوںان کو ڈوپلیکٹ ٹکٹ فراہم کیے جاسکیں ۔

وزیر ریلویزنے ایئر لائنوں کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرزپرمسافروں کو سسٹم میں لایاجائے اور پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے ٹکٹ کی تصدیق کرواکر مسافروں کومتبادل ٹکٹ جاری کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی اس پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد کیاجائے۔ اجلاس میںممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرمقصود النبی، ڈائریکٹر جنرل فہد رحمان ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز قراة العین فاطمہ اور دیگر ریلوے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :