پاکستانی عوام لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے خواہش مند ہیں جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں،نجم سیٹھی

ہفتہ 25 فروری 2017 19:43

پاکستانی عوام لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے خواہش مند ہیں ..
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی تماشائی لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور تمام تر رکاوٹوں کے باجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ دہشتگردی کاپی ایس ایل سے کوئی تعلق ہے ۔

(جاری ہے)

فائنل کے انعقاد کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں انتظامات کیئے جارہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو فول پر وف سیکورٹی مہیا کی جائے گی ۔امید ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی پر مفت ٹکٹیں حاصل کرنے والوں کا بہت دبائو ہے ۔مفت ٹکٹ امیر آدمی ہی مانگ رہے ہیں جبکہ غریب آدمی تو ہم تک پہنچ بھی نہیں سکتا ۔لوگ ٹکٹ خریدیں اور میچ دیکھیں ۔امید ہے کہ مستقبل میں انٹرنیشنل ٹیمیں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیں گی ۔