ْگراں فروشی پر32 افراد کے خلاف مقدمات درج‘10 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 19:43

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے 615مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر28دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،32افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر32افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

10 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :