Live Updates

تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری بارے معلومات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو ڈپٹی خط لکھ دیا

سعید احمد اسحق ڈار کے قریبی دوست ، منی لانڈرنگ میں سہولت کار اور شریف خاندان کے مالی معاون رہے ، کیا یہ چار اہم ترین عہدے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ پرسعید احمد کا منہ بند کرنے کے لیئے انہیں دیئے گئے ہیں، عندلیب کا خط میں سوال

ہفتہ 25 فروری 2017 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد کی تقرری بارے معلومات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا ۔ سعید احمد اسحق ڈار کے قریبی دوست ، منی لانڈرنگ میں سہولت کار اور شریف خاندان کے مالی معاون رہے۔کیا یہ چار اہم ترین عہدے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ پرسعید احمد کا منہ بند کرنے کے لیئے انہیں دیئے گئے ہیں ۔

خط کا متن۔ معلومات رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت مانگی گئی ہیں۔ہفتہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت پاکستانی شہری اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت معلومات کا حصول میرا بنیادی حق ہے۔مجھے مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں کہ سعید احمد دیگر چار اہم عہدوں پر بھی کیسے فائز ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک ایکٹ 1956گورنر اور ڈپٹی گورنر کو کسی بھی اور عہدے پر فائز ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

اسحق ڈار کے بیان حلفی کے مطابق سعید احمد اسحق ڈار کے قریبی دوست ، منی لانڈرنگ میں سہولت کار اور شریف خاندان کے مالی معاون رہے۔کیا یہ چار اہم ترین عہدے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ پرسعید احمد کا منہ بند کرنے کے لیئے انہیں دیئے گئے ہیں سعید احمد نے بطور چیئرمین ایچ بی ایف سی اپنے قریبی دوستوں کو خطیر تنخواہوں پرڈیپوٹیشن پر تعینات کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ کے 2013 کے ایک فیصلے میں تمام سرکاری اداروں میں ڈیپوٹیشن پر بین لگایا گیا ہے جس کی سعید احمد کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سعید احمد تسلیم کر چکے ہیں کہ وہ اسحق ڈار کے بچپن کے دوست ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بطور ڈپٹی گورنر جنوری 2017میں دو سال کیتوسیع دی گئی ہے۔ بتایا جائے کہ کرپشن اور قانون کی خلاف ورزی پر سزا دینے کے بجائے انہیں کیوں نواز جا رہا ہے۔21یوم کے اندر میرے سوالات کے مصدقہ اور شافعی جوابات فرہم کیئے جائیں۔ (ع ع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات