Live Updates

عمران خان نے اسد قیصر اور عائشہ نعیم کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 19:30

عمران خان نے  اسد قیصر  اور عائشہ نعیم کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا سے پارٹی کے 2 رہنمائوں اسد قیصر اور عائشہ نعیم کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے دونوں رہنمائوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسد قیصر اس وقت سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے طو رپر فرائض انجام دے رہے ہیں اور پارٹی میں صوبائی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ جبکہ عائشہ نعیم کا تعلق بھی صوبہ خیبر پختوا سے ہے اور وہ صوبائی سطح پر تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ کی جوائنٹ سیکرٹری رہی ہیں۔ …(رانا)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات