13اپریل سے لاہور میں چار روزہ نمائش پاکستانی زیورات وجواہرات ہوگی‘ نمائش کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے صاف امیج کا پیغام دیا جائے گا‘بلوچستان کے جیمز اینڈ جیولری سے وابستہ افراد بین الاقوامی نمائش میں بھر پور شرکت کریں،پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے عہدیدار ندیم احمد باسط ودیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 19:21

13اپریل سے لاہور میں چار روزہ نمائش پاکستانی زیورات وجواہرات ہوگی‘ ..
کوئٹہ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے عہدیدار ندیم احمد باسط نے کہا ہے کہ 13اپریل سے لاہور میں چار روزہ نمائش پاکستانی زیورات وجواہرات ہوگی‘ نمائش کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے صاف امیج کا پیغام دیا جائے گا‘بلوچستان کے جیمز اینڈ جیولری سے وابستہ افراد بین الاقوامی نمائش میں بھر پور شرکت کریں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ندیم احمد باسط نے کہا کہ بین الاقوامی جیمز اینڈ جیولری کی نمائش سے ہمیں حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہورہے ہیں ،پاکستان کے علاوہ دنیا کی مختلف ممالک سے بھی جیمزاینڈ جیولری سے وابستہ افراد نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 13اپریل سے ہونے والی چار روزہ نمائش پاکستانی زیورات کی صنعت کے لیے بین الاقوامی پذیرائی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کے صاف امیج کا اہم پیغام ہوگا،میڈیا کی شرکت پر شکر گزار ہیں ۔

اس موقع پر جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ مینوفیکچرر سینٹر کے پرنسپل نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے ماہرین اور کاریگروں کی صلاحیتوں کو ہم پلا بنانا اور دنیا کو اس حوالے سے پاکستان کی صلاحتیوں سے متعارف کرانا ہے ،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہماری موجودگی کا مقصدیہ پیغام دینا ہے کہ ملک بھر کے ہر صوبے کے علاقے کو اس بین الاقوامی نمائش سے استعفادہ حاصل کرنے کا بلا امتیاز موقع فراہم کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف قیمتی معدنیات موجود ہے اس لیے بلوچستان کے زیورات سے وابستہ افراد لاہور کے نمائش میں اپنی زیورات کی نمائش کا موقع ملے گا۔