ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

ہفتہ 25 فروری 2017 19:20

ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں کے خلاف ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک ارم اعوان نے بتایا کہ جنوری سے اب تک 60ہزار463چالان ،0 ہزار8 گاڑیاں بند کرکے 1712 افراد کو گرفتاراور 65 ڈرائیوروں کے فٹنس چالان منسوخ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ خصوصی مہم میں موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2867 ،ون وے کی خلاف ورزی پر4513 ،ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کی12ہزار146،سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر1226اور لین کی خلاف ورزی پر7ہزار989،کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف 519،تیز رفتاری پر318،سگنل توڑنے پر345،اوور لوڈنگ پر513،اپلائیڈ فار رجسٹریشن پر95،فٹنس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر213،اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس پر 975چالان کئے گئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :