وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلی ایبلٹی ایکسپو 2017ء کا افتتاح کر دیا

نمائش سے ہمارے اسپیشل بچوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اچھا پلیٹ فارم ملے گا‘ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 19:10

وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلی ایبلٹی ایکسپو 2017ء کا افتتاح کر دیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) محکمہ خصوصی تعلیم سندھ اور وی ٹی سی کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں ایبلٹی ایکسپو 2017ء کا آغاز ہوگیا ہے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس نمائش کے افتتاح کرکے مجھے نہایت خوشی ہے، میں کراچی وکیشنل سینٹر اور اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی اس کاوش کو خراج تحسین ادا کرتا ہوں۔

اس نمائش سے ہمارے اسپیشل بچوں کے ٹینٹ کو سامنے لانے کے لیے اچھا پلیٹ فارم ملے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ ان اسپیشل بچوں کی ہر طرح کی مالی اور مورال سپورٹ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، میری خواہش ہے کہ سول سوسائٹی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں ان خوبصورت بچوں کی وجہ سے یہاں آیا ہوں۔ حکومت سندھ کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے اسپیشل بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

میری خواہش ہے کہ اب ان اسپیشل بچوں کے لیے کہ وہ محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر سالانہ ایکٹیویٹیز کا کیلنڈر بنائیں۔سیکرٹری خصوصی تعلیم سندھ ڈاکٹرذوالفقار شلوانی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نمائش دیگر صوبوں کو بھی ایسی نمائش کے انعقاد کرنے کا شعور دے گی۔ آج کی کامیاب نمائش کا سہرا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی۔انہوںنے نمائش کے کامیاب انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور این جی اوز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :