ساہیوال، جیل میں بھائی سے ملاقات کیلئے آنیوالا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ہفتہ 25 فروری 2017 19:10

ساہیوال، جیل میں بھائی سے ملاقات کیلئے آنیوالا نوجوان دل کا دورہ پڑنے ..
ساہیوال۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) سنٹرل جیل میں قیدی بھائی سے ملاقات کیلئے آنیوالا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کا رہائشی افتخار جو سنٹرل جیل ساہیوال میں قید کی سزا بھگت رہاہے ،اس کا بھائی اسرار اپنی والدہ کے ہمراہ ملاقات کے لئے آیا اور دوران ملاقات اسے دل کا دورہ پڑا جسے فوری طورپر ریسکیو1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :