چوبیس گھنٹوں کے دوران74مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان فیصل آباد پولیس

ہفتہ 25 فروری 2017 19:10

چوبیس گھنٹوں کے دوران74مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان فیصل آباد ..
فیصل آباد۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن74مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 74مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 65 اشتہاری مجرمان 04 عدالتی مفروراور05ٹارگٹ افینڈرشامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں03عددپسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں7.410گرام چرس اور151لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :