ملتان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی،32جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات وناجائزاسلحہ برآمد

ہفتہ 25 فروری 2017 19:10

ملتان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی،32جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات ..
ملتان۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے 32جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا۔پولیس ترجمان کے مطا بق پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم یامین سے 10 لیٹر شراب، ملزم حاکم علی سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم امجد سے 15 گرام ہیروئن ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم عامر سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم زوار حسین سے 10 لیٹر شراب، ملزم اقبال سے 9 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم اعجاز عرف سہیل سے کاربین ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم عبدالغفور سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان اشرف، ناصر، ارسلان، اصغر کو جواء کھیلتے ہوئے رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان ارسلان اور گل محمد کو بغیر اجازت گھر کرایہ پر دینے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم عظیم بیگ کو خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرنے پر، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم بلال رمضان ، بلال ، غلام قلندری، شعیب، کو ون ویلنگ پر،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم جلیل احمد کو تیز رفتاری پرقابوکر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم نعیم کو مجرم اشتہاری خالد کو بھگانے پرقابوکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد ساجد کو آتش بازی کرنے پر، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان ساجد اور شاہد کو آتش بازی کرنے پر، پولیس تھانہ کپ نے ملزم عبدالرحمن سے 250 چاکلیٹ، 200 عدد ہوائیاںپرقابوکر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی7اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران136نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی135موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :