پنجاب کی سطح پرچھ فصلات وباغات پرمقابلہ جات اورکروڑوں روپے کے انعامات کااعلان

ہفتہ 25 فروری 2017 19:05

پنجاب کی سطح پرچھ فصلات وباغات پرمقابلہ جات اورکروڑوں روپے کے انعامات ..
ملتان۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مختلف فصلات و باغات کی پیداوار میں اضافہ، کوالٹی میں بہتری اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پیداواری مقابلہ جات منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں 6 فصلات و باغات کا مقابلہ کروایا جائے گا جن میں کپاس، آم، امرود، آلو، کنو اور باسمتی چاول شامل ہیں۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع واڈاپٹیو ریسرچ) پنجاب ڈاکٹرمحمد انجم علی نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پیداواری مقابلہ جات کے سلسلہ میںمنعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ززراعت (توسیع) رانا احمد منیر، شفقت حسین بھٹی، چوہدری منیر احمد، ڈائریکٹر ایم آر آئی ڈاکٹر حمید اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری نصیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل نذیر احمد بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں، ممتاز احمد خاں منیس، رانا افتخار احمد، رانا ضیاالحق ممبر ایگریکلچر کمیشن، چوہدری محمد انور صدرکسان اتحاد، مظفر خان خاکوانی، میجر(ر) طارق خان، زاہد گردیزی، جہانزیب دھرالہ سمیت دیگر کاشتکارشریک تھے سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ پیداواری مقابلہ جات کے تحت صوبہ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کوہر فصل کیلئے 2 کروڑ روپے کے مختلف انعامات دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رقبہ کے مالکان، مزارعین، مشترکہ کھاتہ داران اور لیز ہولڈرز بھی ان پیداواری مقابلہ جات میں حصہ لینے کے اہل ہونگے جبکہ ارکان اسمبلی اور گریڈ 17 یا اوپرکے افسران ان مقابلہ جات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آم کے باغبانوں میں پیداواری مقابلہ منعقد کروانے کیلئے 3 ایکڑ کابلاک منتخب کیا جائے گا اور پھر ہر تحصیل کی سطح پر 10 باغ منتخب کئے جائیں گے جن میں سے پھر ضلع کی سطح پر 10 باغ فائنل کئے جائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ضلع میں 50ہزار ایکڑ سے زیادہ آم کے باغات ہوئے تو وہاں سے ضلع کی سطح پر 15 باغات کا چنائو کیا جائے گا، پیداواری مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) یا تحصیل یا مرکز کی سطح پرمحکمہ زراعت (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فصلوںکی پیداوار میں اضافہ کیلئے پوٹاش کی 5 لاکھ بوری پر 50 کروڑ روپے سبسڈی دی ہے جس سے پوٹاش والی کھادوں کے استعمال میں بہتری آئیگی۔

متعلقہ عنوان :