سوئی گیس کمپنی کا کھڈ کوچہ اور خالق آباد میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون ،درجنوں غیر قانونی گیس کنکشن منقطع

ہفتہ 25 فروری 2017 19:04

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) سوئی گیس کمپنی کا کھڈ کوچہ اور خالق آباد میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون درجنوں غیر قانونی گیس کنکشن منقطع گیس چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لیا گیا ہزااروں فٹ پلاسٹ کے پائپ بھی قبضے میں لیا گیا ہیں سوئی سدرن گیس کپنی کے سب زونل منیجرنزیر احمد لانگو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سوئی گیس کمپنی کا عملہ کھڈ کوچہ اور خالق آباد میں گیس چوروں کے خلاف کاروائی کی اور تین درجن کے قریب ایسے کنکشن منقطع کئے جو مین پائپ لائن سے غیر قانونی طور پر حاصل کیئے گئے تھے جن کی وجہ سے کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا اور ان غیر معیاری پلاسٹک کے پائپوں سے بڑے پیمانے پر گیس ضائع ہو رہی تھی انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی کنکشن ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لیا گیا ہیں سب زونل منیجرنزیر احمد لانگو نے کہا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈیڈھ سو سے زائد ایسے گیس میٹرز بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں جو بند کر دیئے گئے تھے یا خراب تھے انہوں نے کہا کہ کھڈ کو چہ کے مختلف علاقوں جن میں حافظ آباد گروو جہانگیر آباد کے کلیوں میں میٹرز بند ہونے اور بلوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر ان کلیوں کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :