لاہور پولیس کو ڈیفنس حادثہ کی مکمل اور حتمی رپورٹ موصول ہو گئی

ڈیفنس زیڈبلاک میں دھماکہ نہیں حادثہ تھا‘ تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر

ہفتہ 25 فروری 2017 18:57

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) لاہور پولیس کو ڈیفنس حادثہ کی مکمل اور حتمی رپورٹ موصول ہو گئی ، ڈیفنس زیڈبلا ک میں ہونیوالا دھماکہ نہیں حادثہ تھا ،ڈیفنس حادثہ کی مکمل رپورٹ تھانہ ڈیفنس اے میں درج کر لی گئی ہے جبکہ ڈیفنس حادثہ کی مکمل تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے جو ڈیفنس حادثہ کے تمام پہلوئوں سے تفتیش کریگی ۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیفنس حادثہ میں غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :