اسلامی نظام حکومت کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ‘ذکراللہ مجاہد

اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 25 فروری 2017 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی نظام حکومت کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ شریعت محمدیؐ کا راج ہو سکے ۔ا ن خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی و علاقائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، علاقہ شمالی کے امیر چوہدری محمد شوکت ،علاقہ وسطی کے امیر حاجی ریاض الحسن ،علاقہ غربی کے امیر ملک محمد شفیق ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہدنوید ملک ،سیکرٹری سیاسی کمیٹی چوہدری محمود الاحد ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ابنیاء اکرام کے بعد تمام مسلمانوں کو اسلام کے پیغام کو عام کرنے کا فریضہ سونپا ہے لہذا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ انبیاء کے اس مشن کو آگے بڑھائیں اور خدا کے نافرمان لوگوں تک اس ذمہ داری کو خلوص اور حق کے ساتھ پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان اس کام کو سرانجام دینے کی سعی و جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

ہر پیغمبر اور بنی نے ہمیشہ ظلم و ناانصافی،مشرکانہ افعال کے خلاف اللہ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کی اب یہ کام امت محمدی ؐ نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنا ن اس مشن کو لے کر نکلے ہوئے ہیں اور عوام معاشرے سے ظلم و ناانصافی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ ہر ایک کو بلا امتیاز انصاف ملے غریب اور امیر پر ایک جیسے قانون کا اطلاق ہو اور یہ حقیقی تبدیلی عوام کے تعائون کے بغیر ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :