محب الله خان کی والد ماجد کی تعزیت کا سلسلہ چوتھی روز بھی جاری رہا

ہفتہ 25 فروری 2017 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محب الله خان کی والد ماجد کی تعزیت کا سلسلہ چوتھی روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ، صوبائی وزراء مظفر سید ، محمود خان ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محمد اشتیاق ارمڑ ، شکیل خان ایڈوکیٹ ، امجد علی خان ، ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی ، فضل حکیم خان ، فضل الٰہی خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے محب الله خان کے رہائش گاہ شہ ورمٹہ سوات تعزیت کے لئے آئیں اور کچھ دیر تک معاون خصوصی کے ساتھ رہے اور ان کے والد کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں ۔