ْسابق رکن قومی اسمبلی خالد لوند کی آصف زرداری سے ملاقات ،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 25 فروری 2017 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) گھوٹکی کے سابق ایم این اے سردار خالد احمد خان لوند نے ہفتہ کو بلاول ہاؤس میں پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر سردار خالد احمد خان لوند نے کہا کہ کراچی سے لے کر کشمور تک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح، بانیان جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کے تحت پاکستان کو ایک مساوی رول ماڈل مسلم ریاست بنا سکتے ہیں۔