آپریشن رد الفساد ،ْ پنجاب بھر میں رینجرزکے 200سرچ آپریشنز ،ْ افغانیوں سمیت 600مشتبہ افراد گرفتار

آپریشنز کے دور ان مشتبہ مکانوں ،ْ دکانوں اور مدارس کی تلاشی کی لی گئی ،ْ جہادی مواد اور ہتھیار بر آمد آپریشن کے دور ان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے ،ْ جماعت الاحرارکے کچھ سہولت کار بھی پکڑے گئے

ہفتہ 25 فروری 2017 18:51

آپریشن رد الفساد ،ْ پنجاب بھر میں رینجرزکے 200سرچ آپریشنز ،ْ افغانیوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پنجاب میں آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز نے 200سرچ آپریشنز کئے جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک اور افغانیوں سمیت 600 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے اس سلسلے میں صوبہ پنجاب میں راولپنڈی ،ْ کہروڑ پکا اور لیہ سمیت مختلف علاقوں میں200سرچ آپریشنز کئے گئے ۔آپریشنز کے دور ان مشتبہ مکانوں ،ْ دکانوں اور مدارس کی تلاشی لی گئی اس دور ان ہتھیار اور جہادی مواد بر آمد ہوا ۔آپریشنز کے دور ان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگردبھی مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن کے دور ان جماعت الاحرار کے کچھ سہولت کار بھی پکڑے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :