پنجاب میں کومبنگ آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، 4 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 فروری 2017 18:38

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) پنجاب میں کومبنگ آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رینجرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جبکہ کومبنگ آپریشن کے دوران 600 کے قریب مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔