ایئرٹریفک کنٹرولرکاغفلت کامظاہرہ،پروازپی کے352 کولینڈنگ کی اجازت دے دی

کپتان کی حاضردماغی کےباعث طیارہ بڑےحادثےسے بچ گیا،رن وے پردوسرے طیارے کی موجودگی پرپروازکواپ لفٹ کرناپڑا،ایئربس320طیارے کو20منٹ تک فضامیں چکرلگاناپڑا،ذرائع،تحقیقات شروع کردیں۔ترجمان پی آئی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 18:36

ایئرٹریفک کنٹرولرکاغفلت کامظاہرہ،پروازپی کے352 کولینڈنگ کی اجازت دے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) :ایئرٹریفک کنٹرولرنے غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کولینڈنگ کی اجازت دے دی،تاہم کپتان کی حاضردماغی کے باعث قومی ایئرلائن کی پروازبڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،رن وے پردوسراطیارہ کھڑاہونے پرپی آئی اے کی پرواز352کواپ لفٹ کرناپڑا،طیارے میں عام مسافروں کے ساتھ اہم شخصیات بھی سوارتھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 352کوئٹہ سے اسلام آبادپہنچی تورن وے پردوسراطیارہ کھڑاہواتھا۔

رن وے پردوسرے طیارے کی موجودگی پرپروازکواپ لفٹ کرناپڑا۔جبکہ ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کولینڈنگ کی اجازت دے دی تھی۔لیکن کپتان کی حاضردماغی کے باعث طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ایئربس 320طیارے کو 20منٹ تک فضامیں چکرلگاناپڑا۔طیارے میں عام مسافروں کے ساتھ اہم شخصیات بھی سوارتھیں۔

متعلقہ عنوان :