سانحہ ڈیفنس ،غیر معمولی خدمات پر نرس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

مشکل اور دکھ کی گھڑی میں نرسز کو ایسے ہی اپنا مورال بلند رکھنا چاہیے ‘ڈی جی نرسنگ

ہفتہ 25 فروری 2017 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا ہے کہ سانحہ ڈیفنس کے متاثرہ مریض کے علاج معالجہ اور مرہم پٹی میں اپنی یونیفارم کی پروا نہ کرتے ہو ئے خون آلود کپڑوں کے ساتھ فرائض سر انجام دے کر لاہور جنرل ہسپتال کی نرس نے نئی مثال قائم کی ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ اپنی پروا کئے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت نرسنگ سٹاف کا شعار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹاف نرس عمارہ کو شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ ہمیں مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ایسے ہی اپنا مورال بلند رکھنا چاہیئے تاکہ متاثرہ عوا م کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فوری مہیا کیا جا سکے ۔ ڈی جی نرسنگ کوثر پروین نے سٹاف نرس کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا تاکہ دیگر عملہ بھی ان کی پیروی کرے ۔