آپریشن ردالفساد،پنجاب میں200رینجرزآپریشنزمیں4دہشتگردہلاک،جماعت الاحرارکےسہولتکارگرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 17:54

آپریشن ردالفساد،پنجاب میں200رینجرزآپریشنزمیں4دہشتگردہلاک،جماعت الاحرارکےسہولتکارگرفتار
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) : ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادجاری ہے،پنجاب میں رینجرزکے آپریشنزمیں 4دہشتگردمارے گئے جبکہ جماعت الاحرارکے سہولتکاربھی گرفتارہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق ملک بھرمیں جاری آپریشن ردالفسادکے نتیجہ میں پنجاب رینجرزنے مختلف علاقوں میں 200آپریشنزکیے۔جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سرچ آپریشنزراولپنڈی،لیہ اور کہروڑپکا کے علاقوں میں کیے گئے۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگردبھی مارے گئے۔آپریشن کے دوران جماعت الاحرارکے سہولتکاربھی گرفتارہوئے۔آپریشنز میں افغانیوں سمیت 600مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :