پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کا پارٹی رہنما میاں خالد سعید کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 25 فروری 2017 18:02

پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کا پارٹی رہنما میاں خالد سعید کی وفات پر ..
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اورانفارمیشن سیکرٹری مصطفٰی نواز کھوکھر نے میاں خالد سعید کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں خالد سعیدمحب وطن اور اہم سیاسی رہنما تھے جن کی کمی عرصہ تک محسوس ہوتی رہے گی۔پی پی پی رہنمائوں نے مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے پسماندگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

متعلقہ عنوان :