وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے قومی بینکوں سے 15دن میں اظہار دلچسپی طلب کر لئے

ہفتہ 25 فروری 2017 18:00

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وزارت مذہبی امور نے گورنمنٹ سکیم کے تحت عازمین حج سے درخواستیں اور واجبات وصول کرنے کے لئے شیڈولڈ بینکوں سی15دن میں اظہار دلچسپی طلب کر لئے ہیں -دلچسپی رکھنے و الے بینکوں کی ملک بھر میں کم از کم300شاخیں ‘ تحصیل کی سطح تک تمام شاخوں میں آن لائن بینکنگ کی سہولت اور عازمین حج سے وصول کی جانے وا لی رقوم شرعی اصولوں کے مطابق کام کرنے والے بینک اکائونٹ میں رکھنا ضرورری ہے ،یہ بینک د رخواستوں کی وصولی کے لئے درخواست فارم خصوصی طور پر شائع کروائیں گے اور ہرلحاظ سے مکمل درخواستیں وزارت مذہبی امور کو جمع کروائیں گے ،بینک وزارت مذہبی امور کے آئی ٹی سیل کے وضع کردہ فارمیٹ پر عازمین حج کی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پرآن لائن جمع کروائیں گے‘ ان سے حج واجبات وصول کریںگے اور اس سلسلے میں مقرر کی جانے والی آخری تاریخ تک ہر روز وصول ہونے و الی درخواستوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر وزارت کو ارسال کریںگے، متعلقہ بینک اسلام آباد میں تعینات اپنے کوآرڈینیٹر کے ذریعے عازمین حج کے پاسپورٹ وزارت مذہبی امور کو پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :