یوکرائنی رکن پارلیمنٹ کا متنازعہ مشرقی حصے کا دورہ،جیل میں قیدیوں سے ملاقات

ہفتہ 25 فروری 2017 18:00

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) یوکرائن کی پارلیمنٹ کی خاتون رکن نادیہ سیوچینکو نے مشرقی یوکرائن کے ایک شہرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک جیل میں جا کر قیدیوں سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیوچینکو روس نواز باغیوں کے زیر کنٹرول شہرکاکیوکا کے دورے پر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دورے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اطراف میں مقید افراد کے مکمل تبادلے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں باغی لیڈروں سے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ملاقات بھی کی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ نادیہ سیوچینکو یوکرائن کی سابقہ فائٹر پائلٹ رہ چکی ہیں۔ وہ دو برس روس کی جیل میں بھی مقید رہی تھیں۔ انہیں روسی صدر کے خصوصی حکم پر گزشتہ برس رہائی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :