پروٹوکول نہ گاڑی‘ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سڑک کراس کرنے کیلئے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ہفتہ 25 فروری 2017 17:53

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پروٹوکول نہ گاڑی، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سڑک کراس کرنے کے لیے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد نے دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کر کے نظم وضبط کی نئی مثال قائم کردی۔ انہوں نے بتا دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔گزشتہ روز انہوں نے دبئی میں خطرناک ڈرائیو کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنے کی سزا بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :