کھیل کے میدانوں میں جدید بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،چیئرمین بلدیہ ملیر

ہفتہ 25 فروری 2017 17:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبد الخالق مروت نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کھیل کے میدانوں میںجدید بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، میدانوں کی تزئین و آرائش کیلئے خاص بجٹ رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو سستی تفریح اور صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی چیئرمین نظر بلوچ ، وائس چیئرمین غلام اکبر بلوچ اور کونسلر زیب النساء کے ہمراہ بلوچ اسٹار فٹبال گرائونڈ یو سی نو شرافی گوٹھ میں دی الیکٹرونک کروپنگ مشین کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان فعال ہونے سے ہماری نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دور رہے گی ، میدانوں کی گراسنگ کٹنگ کیلئے الیکٹرونک مشینیں دی جا رہی ہیں، عوامی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسپرنٹنڈ نٹ انجینئر نصر اللہ میمن، ایکس ای این رحمت اللہ میمن، اقبال ڈیری، اے ای ای طاہر شیخ، محمد جمیل، ڈائریکٹر پارک نوید یوسفی، انفارمیشن جمال ناصر خان، سولیڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حمید الدین، سب انجینئر اسرار علی اور بڑی تعداد میں علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر کی ہدایت پر گرائونڈ میں بورنگ اور موٹر کی تنصیب کی گئی ہے، چیئرمین بلدیہ ملیر جا ن محمد بلوچ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرائونڈ میں مزید موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں ، گرائونڈ میں اور اطراف میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سوئپنگ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :