بینک فراڈ کیس:عدالت نےملزم کو14سال قیداور10لاکھ جرمانےکی سزاسنادی

نجی بینک کےمنیجرمحمودنےاکاؤنٹ ہولڈرزکی رقم اپنےاکاؤنٹ میں منتقل کرلی تھی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 17:35

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017): بینکنگ کورٹ نے بینک فراڈ کیس میں ملزم طارق محمود کو14سال قیداور10 لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی بینک کے منیجرنے اکاؤنٹ ہولڈرزکی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلی تھی۔

(جاری ہے)

جس پرملزم محمود کے خلاف بینکنگ کورٹ میں مقدمہ چل رہاتھا۔تاہم آج عدالت نے  بینک منیجرکوقیداورجرمانے کی سزاسنادی ہے۔ عدالت نےملزم کوجرمانے کی عدم ادائیگی پر 5سال قیدکی مزیدسزا کا حکم بھی دیاہے۔