پاک افغان سرحد کو جلد کھول دیا جائے گا، سات رکن ملکوں نے ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہائی کرائی ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ

ہفتہ 25 فروری 2017 17:38

پاک افغان سرحد کو جلد کھول دیا جائے گا، سات رکن ملکوں نے ای سی او سربراہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بند کی جانیوالی پاک افغان سرحد کو جلدکھول دیاجائیگا، دس میں سے سات رکن ملکوں نے اعلی سطح پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہائی کرائی ہے جبکہ افغانستان اور آذربائیجان نے ابھی تک تصد یق نہیں کی تاہم افغانستان نے وزیر خارجہ سطح پر شرکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہفتہ کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ افغانستان سے اعلیٰ سطح پر شرکت ہو اور اس سلسلے میں بات چیت ہو رہی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کو روکنے کی غرض سے اقدامات کے تحت پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور اسے جلد آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائیگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ سیکرٹری جنرل سارک اگلے ماہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

متعلقہ عنوان :