بچے سے گلاس کیوں ٹوٹا؟سسرالیوں کاماں پربے رحمانہ تشدد،بازواورٹانگیں توڑدیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 17:19

بچے سے گلاس کیوں ٹوٹا؟سسرالیوں کاماں پربے رحمانہ تشدد،بازواورٹانگیں ..
صادق آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017): سسرالیوں نے بچے سے گلاس ٹوٹنے پرماں کے تشددسے بازواور ٹانگیں توڑدیں،متاثرہ خاتون کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صادق آبادمیں سسرالیوں نے بچے سے گلاس ٹوٹنے پر پہلے بچے پرتشددکیا۔

(جاری ہے)

پھر ماں کوتشدد کانشانہ بنایا۔سسرالیوں کے بے رحمانہ تشدد سے خاتون کے بازواور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔مقامی لوگوں کی ہمدردی کے نتیجے میں خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تاہم خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔